اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کچے کے ڈاکوؤں کا ہم جڑ سے خاتمہ کرکے دکھائیں گے، وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کراچی اور کچے کے علاقے میں چیلنجز در پیش ہیں، ہمیں افسران اور جوانوں پر بھرپور اعتماد ہے وہ جرائم کا جڑ سے خاتمہ کرکے دکھائیں گے۔

سی پی او میں انسپکٹر کی ڈی اسی پیز کے عہدوں پر ترقی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ اور سندھ پولیس کو سپورٹ کرتا ہوں، افسران اپنے تجربے اور مہارت سے جرائم کیخلاف اپنا لوہا منوائیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے آپ کو مکمل سپورٹ دوں گا، تقریب میں صوبے کے 99 پولیس انسپکٹرز کو اگلے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے ڈی ایس پیز کے رینک لگائے گئے۔

urdu news today