اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاک فوج کی دہشتگردی کے خاتمے اور وطن عزیز کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک فوج کی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے مثالی و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانے میں ہلاک کیا۔

شہباز شریف نے آپریشن کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے میجر بابر خان کو خراج تحسین پیش کیا، شہید کے بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے دعا کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے جوانوں کی دہشتگردی کے خاتمے اور وطن عزیز کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں کہ جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، پاک فوج کے جوان ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

latest urdu news