اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر سماعت کی، وفاقی حکومت کے وکیل نے جسٹس شاہد بلال سے جرح کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی نہیں، صرف نامزدگی ہے۔

آئین میں وزیر قانون اور دیگر وزرا کی تعیناتی بھی نہیں ہے، جسٹس شاہد بلال حسن نے استفسار کیا کہ کیا نائب وزیراعظم کو کوئی تنخواہ مل رہی ہے؟

وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ انہیں وزیر خارجہ کی ہی تنخواہ مل رہی ہے، پہلے جب نائب وزیراعظم نامزد کئے گئے تھے اس وقت کوئی تنخواہ نہیں مل رہی تھی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

latest urdu news