اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چین خلائی تحقیق کی ٹیکنالوجی میں پاکستان سے تعاون کرے گا

چین کی خلائی ادارے سی این ایس اے کے ایک جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران خلائی تحقیق میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے ایک سمجھوتے پر بھی دستخط کیے گئے جس کے تحت چین پاکستان کی خلائی تحقیق کی ٹیکنالوجی میں تعاون فراہم کرے گا۔اس معاہدے کے تحت چین اور پاکستان مشترکہ طور پر خلانورد خلا میں بھیجیں گے اور خلائی تحقیق کے دیگر شعبوں میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔چین کی خلائی تحقیق کے ادارے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ اس معاہدے پر چین اور پاکستان کے خلائی تحقیق کے اداروں کے سربراہوں نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں ملک مل کر سائنسی اور ٹیکنیکی ترقی کے تجربات کریں گے اور خلابازوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ خلابازوں اور خلائی گاڑیوں کو خلا میں بھیجنے کے سلسلے میں اشتراک کریں گے۔اس تعاوں کو آگے بڑھانے کے لیے چینی خلائی تحقیق کا ادارہ’’ سی این ایس اے‘‘ اور پاکستان کا خلائی تحقیق کا ادارہ ’’سپارکو‘‘ چین۔ پاکستان سپیس کمیٹی تشکیل دیں گے جس کی سربراہی دونوں ملکوں کے خلائی اداروں کے سربراہ کریں گے۔ یہ کمیٹی مستقبل میں خلا سے متعلق مزید ایسے پروگرام ترتیب دے گی جس میں دونوں ملک اشتراک کر سکیں۔پاکستان نے چین کی مدد سے 2018 میں دو سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجے تھے۔ ان میں سے ایک پاکستان کا اولین آپٹکل ریموٹ سینسنگ سٹلائٹ PRSS-1 تھا جب کہ ایک اور چھوٹا مشاہداتی سٹلائٹ PakTES-1A چین کے لانگ مارچ کیریئر راکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجا گیا۔