اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دشمن کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے 264ویں ایئراسٹاف پریزنٹیشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا 27فروری کو دشمن کیخلاف کارروائی آپریشن سوفٹ ریٹارٹ یادرکھی جائے گی ، پاک فضائیہ نے 27 فروری کودشمن کیخلاف بھرپورجوابی کارروائی کی، ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا موقع فراہم کیا۔ایئر چیف کا کہنا تھا ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دورا ن دشمن کی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے، بروقت کارروائی عزم و حوصلے اور جواب دینے کی اہلیت کی مثال ہے۔مارشل مجاہدانورخان نے کہا پاک فضائیہ کےتمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں، جو ان مشکل حالات میں فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر اپنی ذمہ داریاں مثالی عزم و حوصلے ، استقامت اور بہادری سے سرانجام دے رہے ہیں۔ایئر چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔اس تقریب کے اختتام پر ائیر چیف نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیسز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ٹریننگ اور فلائٹ سیفٹی میں بہترین کارکردگی کی ٹرافیاں پی اے ایف بیس شہباز کو دی گئیں جب کہ پی اے ایف بیس مصحف اسٹرونگ مین ٹرافی کا حقدار ٹھہرا، گراؤنڈ سیفٹی ٹرافی پی اے ایف بیس پشاور کو عطا کی گئی۔پاک فضائیہ میں ہر تین ماہ بعد آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ائیر سٹاف پریزینٹییشن منعقد کی جاتی ہے، جس میں پرنسپل اسٹاف افسران کے علاوہ فیلڈ کمانڈرز اور ائیر مین شرکت کرتے ہیں۔