اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھرپور تنقید اور دباؤ کے بعد بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی جرسی تبدیل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے شائقین کی بھرپور تنقید اور دباؤ کے بعد کرکٹ ولڈکپ کے لیے ٹیم کی منتخب کردہ جرسی تبدیل کردی۔آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک تصویر ورلڈکپ میں پہنی جانے والی جرسی میں منظر عام پر آئی جس پر بنگلدیشی فینز نے شدید تنقید کی۔بنگلادیش کے عوام نے نکتہ اٹھایا کہ بنگلادیش کے قومی جھنڈے میں سبز رنگ کے ساتھ لال رنگ کا دائرہ بھی ہے اس لیے قومی ٹیم کی جرسی میں بھی سبز کے ساتھ لال رنگ ہونا چاہیے تھا۔عوام کے شدید دباؤ کے بعد بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا اور اپیل کی کہ جرسی میں لال رنگ کا اضافہ کیا جائے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی نئی وردی میں لال رنگ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور ٹی شرٹ میں سینے پر لال رنگ کے درمیان بنگلادیش لکھا گیا ہے۔