اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,500FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسعود اظہر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم تنظیم ’جیش محمد‘ کے سربراہ مسعود اظہر کا نام آج بدھ کے روز دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔اس سے قبل امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے گزشتہ فروری میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تعزیراتی کمیٹی سے مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنے اور اُن کے سفر پر پابندی سمیت جائیداد ضبط کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم چین کی مخالفت کے باعث اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔چین نے اس سے قبل 2016 اور 2017 میں بھی مسعود اظہر پر پابندی لگنے کے اقدام کو روک دیا تھا۔تاہم چین کی مخالف کی وجہ سے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی چار کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔ بدھ کو چین نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پر اپنے تکنیکی التوا کو ختم کر دیا، جس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تعزیراتی کمیٹی نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرانے کے لیے بھارت کو پلوامہ حملے میں ان پر الزام واپس لینا پڑا جسے پاکستان اپنی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہا ہے۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کی تعریف کی ہے۔