فٹبال چیمپئنز لیگ ،بارسلونا کے میسی نے لیورپول کو ناکوں چنے چبوا دئیے

فٹبال چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں میزبان بارسلونا نے انگلش کلب لیور پول کو تین صفر سے شکست دے دی۔بارسلونا نے جارہانا حکمت عملی اپناتے ہوئےلیورپول کو اپنے گول کے قریب تک نہ آنے دیا۔بارسلونا کی طرف سے سواریز نے 26ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلوائی۔دوسرا گول میسی نے75 ویںمنٹ میں کیا ۔ 82 منٹ میںبارسلوناکو گول کے باہر فری کک ملی ،جس پر میسی نے شاندار گول داغ کر ٹیم کی فتح یقینی بنا دی ۔ اپنی ہی سرزمین پر اپنے ہی شائقین کے سامنے بارسلونا کےکھلاڑیوں کی جیت نے شائقین کا مزہ دوبالا کر دیا۔ سیمی فائنل مرحلے کا اگلا میچ لیور پول کے ہوم گراوئنڈپر ہوگا۔