اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,496FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم پاکستان کیجانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےپیغام میں شمالی وزیرستان میں باڑ لگانے والے فوجیوں پر افغان سرحد عبور کرکے آنے والے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ جب کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کی بہادری وجرات کو سلام پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب افغانستان شمالی وزیرستان میں الواڑہ کے مقام پر سرحدی باڑ لگانے والے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیاتھا، حملے میں 3 پاکستانی فوجی شہید اور7 زخمی ہوئے، تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اوربہت سےافغانستان کی طرف سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔