اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسرائیلی فضائيہ کے حملے،جنگ بندی معاہدہ خطرے ميں

اسرائيلی فضائيہ نے فلسطينی علاقوں ميں آج بروز ہفتہ متعدد حملے کيے ہيں۔ يہ حملے غزہ پٹی سے اسرائيلی علاقے کی جانب قريب نوے راکٹ فائر کيے جانے کے رد عمل ميں کيے گئے۔ فلسطينی طبی اور ذرائع ابلاغ کے ذرائع کے مطابق اسرائيل کی تازہ فضائی کارروائی ميں ايک فلسطينی ہلاک و ديگر کئی زخمی ہوئے۔ اسرائيلی فضائيہ کے مطابق غزہ پٹی سے فائر کردہ اکثريتی راکٹس کو دفاعی نظام نے فضا ہی ميں ناکارہ بنا ديا۔ کم از کم ايسے دو مقامات کو نشانہ بنايا گيا، جہاں سے اسرائيلی علاقوں کی جانب راکٹ داغے جا رہے تھے۔ اسرائيل اور فلسطين کے مابين تازہ کشيدگی کا آج دوسرا دن ہے۔ جمعے کو سرحد پر فلسطينيوں کے احتجاج کے دوران اسرائيلی افواج کی کارروائی ميں چار فلسطينی ہلاک اور اکاون ديگر زخمی ہو گئے تھے