اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ایران امریکہ کی پابندیوں کا مقابلہ کرے گا: حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہناہے کہ ایران امریکی پابندیوں کا مقابلہ تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدات میں اضافے سے کرے گا۔اپنے ایک خطاب میں ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال ہماری خام تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدات 43 ارب ڈالر تھیں۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ ہماری خام تیل کی برآمدات پر پابندی لگا کر زرمبادلہ کے ذخائر کم کرنا چاہتا ہے۔ تاہم ہم اپنے اخراجات کم کر کے اس کا مقابلہ کریں گے۔ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم پیداوار بڑھا کر ان مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کریں گے تاکہ امریکی منصوبوں کو ناکام کر سکیں۔۔حسن روحانی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے جمعے کو ایران پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔ جن کے تحت ایران پر یورینیم افزودہ کرنے اور واحد ایٹمی پلانٹ میں توسیع پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔یاد رہےامریکہ نے حالیہ ہفتوں میں ایران کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں۔ امریکہ نے ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کا استثنیٰ ختم کرنے کے علاوہ پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ بھی کر دیا تھا۔واضح رہےکہ​ایران سے تیل درآمد کرنے والے ممالک میں چین، بھارت، ترکی، اٹلی، یونان، اور تائیوان بھی شامل ہیں۔ ان ممالک نے امریکی پابندیوں پر شدید اعتراض کیا تھا۔