اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آسیہ بی بی کینیڈا پہنچ چکی ہیں

نیوز الرٹ(بی بی سی ذرائع سے )توہین مذہب کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے باعزت بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ نورین پاکستان سے چلی گئی ہیں۔پاکستانی دفترِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے ذرائع نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے آسیہ بی بی کی روانگی کی تصدیق کی تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کی منزل کیا ہے اور وہ کب ملک سے روانہ ہوئیں۔آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کے مطابق وہ کینیڈا پہنچ چکی ہیں جہاں ان کی دونوں بیٹیاں پہلے سے موجود ہیں۔توہین مذہب کے الزام میں سزائے موت کی حقدار ٹھہرائے جانے والی آسیہ بی بی کو آٹھ سال قید میں رکھا گیا تھا لیکن گزشتہ برس اکتوبر میں عدالتِ عظمیٰ نے ان الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے انھیں بری کر دیا تھا۔بعدازاں رواں برس کے آغاز میں ان کی بریت کے خلاف دائر اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی۔