اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جوہری معاہدے کی پاسداری نہ ہوئی تو ایران یورینیم افزودگی شروع کر دے گا

ایران کی حکومت نے امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے الگ ہونے اور ایران پر اقتصادی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے تناظر میںکہا ہےکہ ا گر عالمی طاقتوں نے اس کے ساتھ 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری نہ کی تو وہ یورینیم کی اعلیٰ سطح پر افزودگی دوبارہ شروع کر دے گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے گزشتہ سال جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے بعد ایران کے تیل کی برآمدات پر دوبارہ پابندیاں نافذ کر دی ہیں جن پر ایران کی حکومت سخت برہم ہے۔گزشتہ ہفتے امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری پر بعض ملکوں کو دیا جانے والا استثنیٰ واپس لے رہی ہے جس سے ایران کے تیل کی صنعت مزید متاثر ہو گی۔امریکی حکومت کے اس اقدام کے بعد ایرانی حکام نے خبردار کیا تھا کہ اگر جوہری معاہدے میں شریک باقی ملکوں نے امریکی اقدامات غیر موثر کرنے کے لیے کردار ادا نہ کیا تو ایران بھی معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درآمد روک دے گا۔ ایک خطاب میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کے علاوہ ایران کے ساتھ جن پانچ عالمی طاقتوں نے جوہری معاہدہ کیا تھا، انہیں ایران کے آئل اور بینکنگ سیکٹر کو امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ان پانچوں ملکوں، چین، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے پاس ایران کے ساتھ اپنے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے 60 روز کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس عرصے میں یہ پانچوں ملک امریکی دباؤ کا مقابلہ نہ کر سکے اور انہوں نے معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں کا تحفظ نہ کیا تو ایران بھی یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کر دے گا۔