اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہریش کمپنی کیس آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہریش کمپنی کیس میں سابق صدر آصف زرداری نےضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے کل ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا ہے تاہم گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے اور ضمانت منظور کی جائے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سابق صدر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر آج سماعت کرے گا جس میں ضمانت میں توسیع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔نیب نے گزشتہ روز آصف علی زرداری کی درخواستوں پر جواب جمع کروا دیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے 8 مقدمات میں آصف زرداری کا کردار سامنے آچکا ہے لہذا آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔واضح رہے کہ سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری جعلی اکاؤنٹ کیس میں پہلے ہی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں۔