اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم کو چیئرمین نیب کے معاملے میں ملوث کرنا سیاسی بدنیتی ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئےمعاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج خواجہ آصف کو کسی ادارے کا احترام تو یاد آیا۔ سیاست میں ماؤں اور بہنوں پر کیچڑ اچھالنے والے آج کس منہ سے عیب پوشی کا درس دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین نیب کے معاملے میں ملوث کرنا ایک گری ہوئی حرکت اور سیاسی بدنیتی ہے۔ وزیراعظم کو مائنس کرنے کے خواہشمند آج خود سسٹم سے مائنس ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری حکومت غیر منتخب لوگوں سے چلانے والوں کو آج منتخب لوگوں کی یاد آ رہی ہے۔ ان کے دور میں منتخب لوگ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے غیر منتخب لوگوں سے سفارش کرواتے تھے۔