اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,368FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی ایم کےعلی وزیر 8 روز کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے

انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے نام نہاد رہنما علی وزیر کو 8 روز کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے جج نے علی وزیر کو 8 دن کے لیے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی حوالے کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انھیں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز محسن داوڑ اور علی وزیر گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے خرکمر میں چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 5 فوجیوں کو زخمی کر دیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں شرپسندوں کے تین ساتھی ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے بعد علی وزیر کو آٹھ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا لیکن محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔