اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسرائیلی فورسز کا شام کی فوجی چوکی پر حملہ، 1 فوجی ہلاک

شام کے ایک خبر رساں ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شام میں گولان کے پہاڑی سلسلے کے قریب شامی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے شامی فوج کی ایک پوزیشن کو راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شامی فوجی ہلاک ہو گیا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق یہ حملہ قنائطرہ کے علاقے میں کیا گیا۔ تاہم اس سلسلے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جب کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے ایک فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔