اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایران نے آئل ٹینکرز حملے میں ملوث ہونےکی تردید کردی

ایران نےامریکہ کے الزامات مسترد کر دیے ہیں کہ وہ متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں آئل ٹینکرز پر حملے میں ملوث تھا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بدھ کو کہا کہ یہ بے وقوفانہ الزامات‘ ہیں تاہم یہ ایک ایسے شخص کی طرف سے عائد کیے گئے ہیں، جو شروع سے ہی ایران مخالف رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے بدھ کے دن ہی کہا کہ یہ ’تقریبا یقینی ہے کہ اس حملے میں ایران ملوث تھا‘۔ ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر واشنگٹن حکومت ایران پر لگائی گئی پابندیاں ختم کرتا ہے تو آگے بڑھا جا سکتا ہے۔