اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتر ہو رہی ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام نے عمران خان کو حقیقی مینڈیٹ دے کر آپ کا منصوبہ ناکام کر دیا، پاکستان کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کرانے پر موروثی سیاست والوں کو تکلیف ہے، حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں، حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مالی سال 2019 میں ریکارڈ تعداد میں قرضوں کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ 8 فیصد کم ہوا جبکہ ترسیلات زرمیں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔