اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آخر پرانی دوربینوں سے نیا چاند نظرآہی گیا،عید کل بدھ کو ہو گی۔

شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل بروز بدھ کو ہو گی۔چیئر مین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کا چاند نظر آ گیا ہے۔ عید الفطر کل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سن لیں دین آئین کے تابع نہیں، ہزارہ ڈویژن، بونیر، چترال، تیمرگرہ، ڈی آئی خان، پشاور، مردان سمیت دیگر علاقوں میں ہمارے ساتھ عید منائی جائیگی۔ 18 ویں ہو یا کوئی اور ترمیم، سب دین کے تابع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے۔ فیصل آباد، کشمور، ڈیرہ بگتی، لاہور، رحیم یار خان، ژوب، صادق آباد، کامرہ، اٹک، ٹیکسلا، خان پور، گھوٹکی، بہاولپور، راجن پور، سوئی، شکار پور، جیکب آباد، کوہلو سمیت دیگر علاقوں میں چاند نظر آیا۔مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ بعض جگہ جم غفیر نے چاند دیکھا اور متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر بدھ 5 جون کو ہو گی۔ آسٹریلیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، انڈیا ، مصر ، اردن، لبنان ، مراکش ، عمان، فلسطین، شام، ازبکستان، ترکمانستان، بوسنیا، نارتھ امریکہ، برطانیہ میں رہنے والے مسلمانوں کی عید ہمارے ساتھ ہو گی۔ وہ لوگ جو رویت پر یقین رکھتے ہیں وہ عیدالفطر ہمارے ساتھ منائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ عید کے بارے میں شہادتیں موصول ہونے پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ ارکان شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں اکٹھی کر رہے ہیں۔

تمام اہل وطن کو نیوز الرٹ کی جانب سے عید مبارک۔