اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ملک بھر میں عیدکے اجتماعات ، گلے ملتے ہی تمام گلے شکوے ختم

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت شہر شہر نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، فرزندان اسلام نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں۔ آپس میں گلے مل کر عید کی مبارکباد دیتے رہے۔عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور عیدگاہیں نمازیوں سے کھچا کھچ بھر گئیں، روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔ وفاقی درالحکومت میںنماز عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد، کراچی میں عید گاہ گراؤنڈ، لاہور میں بادشاہی مسجد میں ہوا۔عیدالفطر کے موقع پر لاہور سمیت دیگر اہم شہروں میں عیدگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے وہیں عوامی مقامات پر بھی قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکار اپنے فرائض انجام دیے۔عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں بھی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں پولیس،رینجرز اور ایف سی کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ حساس اور اہم مقامات پر سادہ لباس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ آزاد کشمیر سمیت گلگت وبلتستان کے بھی چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے اجتماعات ہوئے۔