اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کا مقابلہ اُن سے ہے جن کے ہاتھ گندے ہیں

راولپنڈی میں میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور ہمیں عوام میں رہنا ہے، ہم اعتراف کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی بڑھی،گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی میں اضافہ کی وجہ عمران خان نہیں۔ عمران خان کا ان سے مقابلہ ہے جن کے ہاتھ گندے ہیں۔ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ نہیں، پی ٹی آئی سے متعلق سوال ان سے ہی پوچھیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے درخواست کی وہ اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں۔شیخ رشید نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوؤں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، ریلوے ٹھیک ہوگی تو ملک کی معیشت ٹھیک ہوگی، یقینی بنائیں گے کہ کوئی بغیر ٹکٹ کے سفر نہ کرے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 30 جون کو سر سید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہونے کے باوجود بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ پی ایس او سے معاہدہ ختم ہونے پرفیول ایک روپیہ سستا مل سکتا ہے۔