اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,670FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ممتاز ناول نگار ڈاکٹر انور سجادانتقال کرگئے

ڈاکٹر انور سجاد کا شمار پاکستان کے ممتاز ناول نگار، افسانہ نگار، اداکار اور ڈرامہ نویسوں میں ہوتا تھا۔آپ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے، انہوں نے پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی کام کیا۔ مرحوم 27 مئی 1935ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام سید محمد سجاد انور علی بخاری تھا۔۔ ڈاکٹر انور سجاد نے سوگواروں میں اہلیہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ڈاکٹر انور سجاد کو 1989ء میں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ جنم روپ، نیلی نوٹ بُک اور رسی کی زنجیر ان کی تصانیف میں شامل ہیں۔ان کی دیگر تصانیف میں زرد کونپل، نگار خانہ، صبا اور سمندر شامل ہیں۔ ڈاکٹر انور سجاد کی دیگر کتابوں میں استعارے، آج، پہلی کہانیاں، چوراہا، خوشیوں کا باغ اور دیگر شامل ہیں۔ڈاکٹرانور سجاد کا پہلا ناول رگ سنگ 1955ء میں شائع ہوا لیکن ان کی وجہ شہرت ڈراموں میں جاندار اداکاری، افسانہ نگاری اور ڈرامہ نویسی بنی۔