اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے صبح سویرے الطاف حسین کے گھرپر چھاپہ مارا اوران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔گرفتاری کے بعد ایم کیوایم کے بانی کومقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جب کہ اس وقت الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق بانی ایم کیوایم کو2016 میں نفرت انگیزتقاریرکے تناظرمیں حراست میں لیا گیا ہے، الطاف حسین کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کوفراہم کی تھیں۔ لندن پولیس اپنے قانون کے مطابق الطاف حسین سے تحقیقات کرے گی۔