اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فرانس : مسجد کے سامنے فائرنگ ،امام مسجد سمیت 2 افراد زخمی

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کایہ واقعہ سہہ پہر ساڑھے چار بجے کے قریب اُس وقت پیش آیا کہ جب کار سوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر فائرنگ کی۔مسجد کے سامنے ہونے والی فائرنگ سے امام مسجدسمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے بعد خود کشی کرلی۔پولیس حکام نے حملہ آور کی لاش قبضے میں لے کر اسے قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ابھی تک اُس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق حملہ آور کی کارروائی کا مقصد تاحال معلوم نہیں ہوسکا البتہ پورے ملک میں موجود تمام مساجد اور عبادت گاہوں کی کسی بھی ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔