اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی تقرری خلافِ قانون قرار

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کے کیس میں وزارت قانون نے 6 صفحات پر مشتمل جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ مشتاق سکھیرا کی تقرری ہی غیر قانونی ہے۔ محتسب کی تقرری کا اختیار صدر کے پاس ہے۔اس معاملے میں وزیراعظم کی سفارش کی ضرورت نہیںہوتی۔ مشتاق سکھیرا کی تقرری قانون کے مطابق نہیں سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہٹانا ضروری نہیں،۔تقرری قانون کے مطابق نہ ہونے پر شوکاز جاری کرنا بھی ضروری نہیں۔وزارت قانون کے جواب میں مزید کہا گیا کہ 30 اگست 2017 کو صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر مشتاق سکھیرا کی تقرری کی، آرڈیننس 2000 کی شق 3 (1) کے مطابق صدر پاکستان کو تقرری کا اختیار ہے، 2000 کے آرڈیننس اور محتسب ایکٹ 2013 میں تقرری کے لیے وزیراعظم کی سفارش کا ذکرتک نہیں، جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے بغیر ہٹایا گیا۔