اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

شہبازشریف لندن گئے تو مریم نواز نے پارٹی پر قبضہ کرلیا

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری حکومت میں کرپشن کا ایک اسکینڈل بھی سامنے نہیں آیا، احتساب کے عمل میں تیزی آئی ہے، اوپرکی کرپشن ختم ہوگئی ہے، نچلی سطح پر کرپشن میں کمی آئی ہے، نچلی سطح پرکرپشن کاخاتمہ بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری شوگر مافیا کے لوگ ہیں، انہوں نے زراعت کو نقصان پہنچایا، دس سالوں میں لیا گیا قرضہ کہاں گیا؟ خوشی ہے زرداری صاحب کو ایک اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ جادوگر آدمی ہے،جب وزیراعظم عمران خان کو کہیں گے سندھ میں تبدیلی آئے گی اور جب عمران خان کہیں گے سندھ میں تبدیلی آجائے گی، کراچی کی سب سے بڑی جماعت ایم کیوایم نہیں تحریک انصاف ہے۔انھوںنے مزید کہا کہ پچھلے 10سالوں میں جس نےکرپشن کی سب جیلوں میں جائیں گے، جب سیاسی انٹری کا وقت تھا چوہدری نثار کڑک مرغی کی طرح بیٹھے رہے، اب ان کا وقت نکل چکا، اب ان انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں، سیاست میں ٹائمنگ اہم ہوتی ہے، چوہدری نثار، نوازشریف اور آصف زرداری کا کوئی مستقبل نہیں ہے، یہ ماضی کا حصہ بن چکے، جب شہبازشریف لندن گئے تو مریم نواز نے پارٹی پر قبضہ کرلیا، (ن) لیگ کو توڑنے میں سب سے اہم کردار مریم نواز نے ادا کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے آنے والوں کو آشیانہ فراہم کریں گے، پی ٹی آئی صاف شفاف حکومت،کرپشن کے خاتمے اور گڈگورننس کا وعدہ پورا کرے گی۔