اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وسیم جونیر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

کراچی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وسیم جونیر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زمان اور محمد علی نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کرکٹ کے ذریعے سے ہی بہتر ہو سکتے ہیں، ہمیں بھی دھمکیاں ملتیں تھیں لیکن ہم کرکٹ کھیلنے جاتے تھے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ہمسائے ممالک سے تعلقات اچھے کرنے ہونگے، بی جے پی کی حکومت میں ہم پہلے بھی بھارت جاچکے ہیں، اب صرف مسئلہ ایک شخص کا ہے جو اپنی سیاست کیلئے ایسا کرتا ہے، مودی کے مسلمانوں کے حوالے سے جو معاملات ہیں سب کو معلوم ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ریاست کھڑی ہوتی ہے انصاف سے اگر ملک میں انصاف نہیں ہوگا تو ملک آگے نہیں چل سکتا۔

سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ ہمارا نام ہے تو ملک کی وجہ سے ہے، اگرچہ ہمارے ہمسائے ملک سے تعلقات ٹھیک نہیں لیکن کرکٹ کے فروغ سے ہم تعلقات میں بہتری لاسکتے ہیں۔

latest urdu news