اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,751FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ وزارت سے مستعفی

سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ نے وزارت سے استعفی دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق ناصر شاہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور اپنا استعفی انہیں پیش کیا، قواعد کے تحت وزیراعلیٰ سندھ ناصرشاہ کا استعفی منظور کریں گے۔سیدناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہے، دوسری جانب ناصر حسین شاہ کے اچانک استعفے سے پیپلزپارٹی کے کئی وزیر نا صرف بے خبر بلکہ پریشان بھی ہیں۔
واضح رہے کہ ناصر حسین شاہ کے پاس ورکس اینڈ سروسز، آبپاشی، مذہبی امور اور محکمہ جنگلات کے قلمدان تھے۔