اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کیا رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی بے گناہ ہیں؟

پنجاب کےوزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے اپنےایک بیان میں کہا کہ ہر گرفتاری کے بعد عمران خان پر الزام تراشی کیسے درست ہے ؟ عدالتیں آزاد ہیں، جو چاہے اپنی بے گناہی ثابت کرے، نواز لیگ کی توپوں کا رخ ہمیشہ غلط سمت میں رہا، پنجاب کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، احتساب سب کا ہوگا۔صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا یہی تبدیلی ہے کہ اپنے وقت کے جابر بھی پکڑ میں آگئے ہیں، کیا رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی بے گناہ ہیں ؟ یہ معجزہ ہے کہ پیپلز پارٹی رانا ثناء اللہ کا دفاع کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی مخالفت نے ان دونوں کو اکٹھے ہونے پر مجبور کر دیا، جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا اُسے انجام بھگتنا ہوگا۔