اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ان سے ملک چل نہیں رہا، لگتا ہے بندر کے ہاتھ میں استرا آ گیا ہے

راولپنڈی میں سابق صدر آصف علی زرداری نےکمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کل ایک چینل پر آپ کا انٹرویو نہیں چلنے دیا گیا، اس بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ اس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ کمزور لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا رانا ثناء اللہ منشیات اپنی ہی گاڑی میں لے کر جارہا ہوگا، مجھ پر بھی ایساہی منشیات کا کیس بنایا گیا تھا، ایسے کیس سے نکلتے 5 سال لگ گئے، میرے کیس میں برآمدگی نہیں تھی، اس میں ڈالی گئی ہے، میرے کیس میں بھی سزائے موت تھی اور رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا بھی موت ہے۔سابق صدر سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو لگ رہا ہے کہ ملک کی صورتحال نائینٹیز(90’s)والی ہوتی جارہی ہے؟ اس پرسابق صدر نے کہا کہ اب تو انہوں نے آپ کی گاڑیوں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے، ان سے ملک چل نہیں رہا، لگتا ہے بندر کے ہاتھ میں استرا آ گیا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے وزیراعظم کی تقریر سنی؟ جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بونگے کی باتیں میں کیوں سنوں، میرے پاس وقت نہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ایک اعلیٰ شخصیت کے خلاف لندن میں ایک کیس بن رہا ہے، یہ کیس امریکا تک جائے گا، اس کیس کی تحقیقات لندن اور امریکا میں ہو رہی ہیں، جب ہماری حکومت آئے گی تو نیب اس کیس کا نوٹس لے گا، میرے انٹرویو میں یہ ہی تو اصل بات تھی۔انہوں نے کہا کہ فل الحال اس حکومت کو طاقتور قوت کی سپورٹ ہے، سیاستدانوں اور میڈیا کو کمزور لوگ قابو کرتے ہیں اور یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے سوال پر سابق صدر نے جواب دیے بغیر خدا حافظ کہہ کر چلے گئے۔