اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کو روس کے صدر پیوٹن نے دورہ روس کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر کی جانب سے دعوت بشکک میں ایس سی او سمٹ میں دی گئی جو انہوں نے قبول کرلی۔ذرئع کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا وزیراعظم سے گفتگو میں کہنا تھا کہ خوشی ہوگی اگر آپ روس میں کثیرالملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے، اس پر وزیراعظم نے پیوٹن کو شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ عمران خان ستمبر میں روس کا دورہ کرینگے۔وزیراعظم کثیرالملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت بھی کریں گے۔ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے ستمبر کو روس کے شہر ولادی ووستوک میں ہوگا، عمران خان روسی صدر کی دعوت پر مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔