اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اتوار کو منڈی بہاؤالدین ضرور جاؤں گی

ٹوئیٹرپر ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ وہ اتوار کو منڈی بہاؤالدین جائیں گی اور ضرور جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے تو ان کی جان جاتی ہی ہے، مگر جعلی حکومت کو اصل خوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز سیکیورٹی خدشات پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے قائد اعظم سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اجازت نہ ملنے کے باوجود لیگی کارکنوں نے سٹیڈیم میں سامان پہنچانا شروع کر دیا۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر سامان واپس بھجوا دیا۔