اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی سے تین گاڑیاں واپس لے لی گئیں

نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دو اور شاہد خاقان عباسی کو ایک گاڑی دی گئی تھی تاہم دونوں وزرائے اعظم کی گاڑیوں کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعظم کو استعمال کیلئے گاڑی دی جاسکتی ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دونوں سابق وزرائے اعظم سے گاڑیوں کی واپسی کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر توشہ خانہ کیس میں گاڑیوں سمیت قیمتی تحائف کو ذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے اور اس حوالے سے نیب کی ٹیم نے ان سے جیل میں تفتیش کی ہے۔