اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میری پارٹی یا خاندان کو جیل بھیج دو لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا لوئردیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہ سکتا ہے،جس نےعوام کو اپنا مانا ہو، کیا آج کوئی ضیاء الحق اور پرویز مشرف کا نام لینے والا ہے، ضیاء اور مشرف کا دور صرف سیاہ دور کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جب کہ عمران خان انصاف کی بات کرتے تھے آج ان کی سیاست انتقام کی سیاست ہے اور آج ہمارا مقابلہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ہے جو ہمارے حقوق چھیننا چاہتا ہے۔
چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہناتھا کہ لوگ پہلے ہی سال اس حکومت کے جانے کی دعا کررہے ہیں، آج ہر طبقہ پریشان ہے، یہاں تک کہ عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں ملک کس نالائق کے حوالے کردیا اور آج ان کی نالائقی کو چھپانے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے، اس عوام دشمن بجٹ میں، بجلی و گیس، دالیں، ڈالر، پیٹرول، دودھ اور دوائیں مہنگی کردی گئیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان سن لو، میری پارٹی یا خاندان کو جیل بھیج دو لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا اور نہ ہی 18ویں ترمیم اور جمہوریت پر کوئی سمجھوتا ہوسکتا ہے، میں ذوالفقار علی بھٹو اوربے نظیر بھٹو کا مشن جاری رکھوں گا، عوام میری ہمت اورسرمایہ ہیں ہم سب مل کر قائد اور بھٹو کا پاکستان بنائیں گے، اس ظالم نئے پاکستان سے جان چھڑانی ہے
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کوخوشحال کرنےکی بات کرتے تھے آج عوام کومعاشی بحران میں ڈال دیا ہے، یہ کہتے تھے لوگ مجھ ایماندار کو اس قدر ٹیکس دیں گے اور جب وزیراعظم بنوں گا، سب ٹھیک ہوجائے گا لیکن آج صورتحال اس کے برعکس ہے، عمران خان میڈیا کی آزادی کی بات کرتے تھے آج میڈیا کا گلا گھونٹ رہے ہیں، کہتے تھے خودکشی کرلوں گا لیکن آج معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔