اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی ،ظالموں پر بھروسہ نہیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹو ئیٹر پر جاری کردہ اپنےپیغام میں حکومت وقت کے رویے کو سخت تنقید کا نشانی بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے۔ یہ میرے والد کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔ اس بات کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انھوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔ ‏عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی۔انھوں نے مزید کہاکہ کھانا لے جانے والا سٹاف 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے۔میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔