اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,583FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عدلیہ آزاد اور خود مختار ہے، جج کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ترجمانوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے، اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ’یہ نیا پاکستان ہے، اب ایسا نہیں چلے گا‘۔جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کو فریق نہیں بننا چاہیے، عدلیہ آزاد اور خود مختار ہے، عدلیہ کو مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہوسکے گا، انہوں نے ایک بار اس عزم کا اعادہ کیا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بطور سربراہ مملکت ذاتی اخراجات کی تفصیل طلب کی ہے۔وزیر اعظم نے دریافت کیا ہے کہ سنہ 2008 سے سربراہان مملکت اور ارکان پارلیمنٹ نے قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟ اور بیرون ملک دوروں، علاج، سیکیورٹی اور کیمپ آفس کے نام پر کتنی رقم وصول کی؟وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت خارجہ اور کابینہ ڈویژن مذکورہ تفصیلات کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں گے۔