اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف کو جیل میں چیک اپ کرانےکی اجازت

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ملاقات اور چیک اپ کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کہا نواز شریف کے معالج چیک اپ کے بعد میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کریں گے۔قائم مقام چیف جسٹس مامون الرشید نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل پنجاب حکومت نے کہا نواز شریف کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی طبیعت سے متعلق افواہیں پھیلاتے ہیں۔ عدالت نے کہا ڈاکٹر عدنان جیل ڈاکٹرز کی موجودگی میں نواز شریف کا چیک اپ کر سکیں گے۔ اگر ڈاکٹر عدنان کوالیفائیڈ ہیں تو ان کو علاج کیلئے جیل بھیجنے میں کیا مسئلہ ہے؟