اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکہ پاک بھارت کرتار پور راہداری کا خیر مقدم کرتا ہے

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے پاک بھارت کرتار پور راہداری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ یقیناً ایک اچھی خبر ہے، امریکا ایسے تمام اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جن سے پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہوگا ۔
مورگن اورٹیگس نے کہا وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، ان سے تفصیلی بات ہوگی۔ اس دوران افغان خاتون صحافی نے پاکستان مخالف سوال کی کوشش کی، مطلب کا جواب نہ ملنے پر خاتون صحافی کانفرنس ہال سے چلی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا واحد ملک ہے جس نے برما کی ملٹری لیڈر شپ کے خلاف ایکشن لیا، میانمر کے آرمی چیف اور دیگر 4 جرنیل کا روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں کردار ہے، امریکا نے ان کا ملک میں داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔