وزیراعظم سےپاک فوج کے سپہ سالار کی ملاقات

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سول و عسکری قیادت کے مابین ہونے والی اہم ملاقات میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اس دوران افغانستان سمیت علاقائی امور بھی زیر غور آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں وزیراعظم کے آئندہ دورہ امریکہ کے حوالے سے امور پر بھی بات ہوئی۔