اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آبنائے ہرمز میں ایران نےبرطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

ایران کےسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر ’اسٹینا امپیرو‘ کے خلاف آبنائے ہرمز سے گزرنے پر بندرگاہ مزغان اور میری ٹائم آرگنائزیشن کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔ایران نے برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر کو اہم قانونی کارروائی پوری کرنے کےلیے ایرانی کوسٹ گارڈز کے حوالے #کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جہاز کے مالک نے بتایا کہ ’تیل بردار جہاز سعودی عرب کو تیل فراہم کرنے روانہ ہوا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جہاز سے رابطہ ٹوٹ گیا اور جہاز شمال سے ایران کی جانب روانہ ہوگیا۔اسٹینا اپمیرو کے مالک کاکہنا تھا کہ آئل ٹینکر کو طیاروں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے گھیرے میں لیا گیا جس پر 23 افراد سوار تھے۔