اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

برطانوی اخبارمیں میرے خلاف خبر چھپواکر مجھے بدنام کیا گیا

لاہور میںاحتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں ؟ جس پر نیب نے جواب دیا وہ اس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، حمزہ شہباز سے اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس لیے حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا گیا۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا ان کو پیش نہ کرنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
جج احتساب عدالت نے شہباز شریف سے سوال کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں ؟ جس پر شہباز شریف نے کہا مجھے بدنام کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، بیرون ملک کے اخبار سے ایک خبر میرے خلاف چھپا کر مجھے بدنام کیا گیا، دنیا کو بتایا گیا کہ شہباز شریف زلزلہ زدگان کی رقم کھا گیا ہے، اللہ مجھے ایسی رقم سے زندگی بھر دور رکھے۔شہباز شریف کا کہنا تھا مجھے تو تحریک انصاف نے بدنام کرنا ہی تھا لیکن پاکستان کو بدنام کیا گیا، اگر میں نے ایسی رقم کھائی تو نیب حکام اس کا کیس بنا کر معزز عدالت میں لاتے۔ عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔