اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد کےچار تھانھے نشاط آباد، سرگودھا روڈ ، سمن آباد اور فیکٹری ایریا میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، رانا ثنا اللہ کی اہلیہ اور داماد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، ان مقدمات میں پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر سندھ زبیر عمر، مصدق ملک، جاوید لطیف، طلال چوہدری، ارکان اسمبلی علی عباس، فقیر حسین ڈوگر، حامد رشید، رائے حیدر علی اور جعفر علی ہوچہ سمیت دیگر رہنما بھی بطور ملزم نامزد کئے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی پر درج مقدمات میں انتشار پھیلانے ، غیر قانونی جلسہ، نقص امن اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے 21 جولائی کو فیصل آباد میں ریلی نکالنے اور جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی تھی، انتظامیہ کی اجازت کے بغیر مریم نواز نے ریلی نکالی اور جلسہ کیا تھا۔