برطانیہ کے نئے وزیراعظم کیلئےبورس جانسن کو نامزد کر دیا گیا

نیوز الرٹ برطانیہ(عارف پندھیرچوہدری سے)برطانوی حکمران جماعت کنزر ویٹو پارٹی نے بورس جانسن کو وزیراعظم نامزد کر دیا۔کنزرویٹیو پارٹی کے انتخابات میں بورس جانسن نے جرمی ہنٹ کو 92153 ووٹ لے کر شکست دی۔ جرمی ہنٹ ان کے مقابلے میں صرف 46656 ووٹ حاصل کر سکے۔بورس جانسن نے وزراء اور پارٹی اراکین سے خطاب میں کہا کہ انہیں بریگزیٹ کو مکمل، ملک کو متحد کرنا ہے اور جیرمی کاربن کو شکست دینی ہے۔دوسری طرف بورس جانسن کنزرویٹو پارٹی کے نئے قائد بھی منتخب ہو گئے ہیں۔ تھریسامے بطور وزیراعظم کل اپنا آخری خطاب کریں گی۔ وہ بکنگھم پیلس میں استعفی جمع کرا کر عہدہ چھوڑ دیں گی۔