اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری سے ملاقات

واشنگٹن میں وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی ہے ۔ جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کے لئے کاروباری مواقع کے فروغ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کوبا اختیار بنانے میں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پر شکرگزارہیں، پاک امریکا تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے ہیں، آئندہ چند ماہ میں پاک امریکا سفارتی محاذ پر مزید کامیابیاں ملیں گی، پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کےمواقع پیداکریں گے،مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے۔