اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,007FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ترک صدرکاوزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیرعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات اور تعاون پر اظہار اطمینان کیا جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی جائزہ لیا۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ترک اعلیٰ سطح سٹرٹیجک کارپوریشن کونسل کے اجلاس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، کونسل کا اجلاس اس سال اسلام آباد میں ہو گا۔ترک صدر کے ساتھ گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کونسل اجلاس کے لیے طیب اردوان کے آمد کے منتظر ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے پاکستانی کوششوں کی حمایت پر ترک صدر کے کردار کو سراہا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان ترکی اور ملائیشیا سہ فریقی مذاکرات کے حوالے سے بھی بات کی۔