اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہٹ دھرم بھارت نے مسئلہ کشمیرپر ٹرمپ کی پیشکش مستردکر دی

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بات چیت ہوئی ہے جس پر انہیں پیغام دے دیا کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی بھی بات چیت صرف پاکستان سے ہوگی، یہ دو طرفہ معاملہ ہے، کسی کی ثالثی قبول نہیں۔

واضح رہے اس سے قبل امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش کی۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار نریندر مودی پر ہے، میری عمران خان سے ایک اچھی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان اور نریندر مودی دونوں شاندار شخصیات ہیں، اگر پاکستان بھارت چاہیں تو ثالثی کیلئے تیار ہوں۔