اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال، پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان رابطہ

پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی۔ پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بھارت کی جانب سے پانی کے فراہم کر دہ ڈیٹا کے مطابق ہریکے اور فیروز پور بیراج پر پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے۔
دریائے ستلج میں 2 لاکھ کیوسک تک کا ریلا چھوڑا جا سکتا ہے۔ دریا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، کئی مقامات پر بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے جس سے چشتیاں کی قریبی آبادیوں کے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے جوان بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ بہاولنگر کے قریب بھی دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دریا کنارے 44 آبادیوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ہیڈ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 29 ہزار 536 اور اخراج 17 ہزار 627 کیوسک ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ قائم بھی کر دیئے گئے ہیں۔ بند کے حفاظتی پشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، دریا میں پانی کے بہاؤ کی مانیٹرینگ بھی کی جا رہی ہے۔