اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چین میں برطانوی سفارتی اہلکار کو گرفتارکر لیاگیا

چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ برطانوی سفارتی اہلکار کو سرحدی شہر شین زن میں ایک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ برٹش قونصلیٹ کا یہ اہلکار شین زن میں ایک کاروباری ملاقات کے لیے گیا ہوا تھا۔برطانیہ نے اس گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یہ اہلکار گزشتہ دو ہفتوں سے لاپتہ تھا اور اس نے اپنی دوست کو آخری پیغام یہ بھیجا تھا کہ وہ سرحد عبور کرتے ہوئے ہانگ کانگ جا رہا تھا۔
برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ملازم کی گرفتاری پر شدید تشویش ہے جسے شینزن سےہانگ کانگ لوٹتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سائمن چینگ کے اہلخانہ کی مکمل معاونت کریں گے اور چینی حکام نے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔