اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی معطل ہوئے آج 18دن ہوگئے

قبوضہ وادی میں آج مسلسل کرفیو کا 18 واں روز ہے۔حریت رہنماؤں نے وادی میں بڑے احتجاج کی کال دے دی، سری نگرسمیت متعدد علاقوں میں پتھراؤ کے واقعات پیش آئے ہیں۔قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا، 18 روز سے کاروبار زندگی معطل ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ باہر نکلنے والوں کو پیلٹ گن اور آنسو گیس سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارتی فوج بچوں کو زخمی اور گھروں پر چھاپے مار کر بچوں اور مردوں کو حراست میں لے رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو اور دیگر پابندیوں سے نکل کر سڑکوں پر نکلیں اور بھارت مخالف ریلیوں میں حصہ لیں۔